یوم پاکستان: حلیم عادل شیخ کراچی میں شہدا کے گھر گئے، فاتحہ خوانی کی

Published On 06 September,2021 03:21 pm

کراچی: (دنیا نیوز) یوم پاکستان کے موقع پر پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ بھی کراچی میں شہدا کے گھر گئے، فاتحہ خوانی بھی کی۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاک فوج کے شہدا کے گھر پہنچے، حلیم عادل شیخ نے شہید میجر معیز مقصود بیگ کی قبر پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی۔ اپوزیشن لیڈر میجر معیز شہید کے گھر بھی گئے، جہاں انہوں نے اہلخانہ سے ملاقات کی، قومی پرچم بھی پیش کیا۔ اپوزیشن لیڈر سندھ کراچی میں شہید میجر عدیل شاہد کے گھر بھی پہنچے اور شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

میجر معیز مقصود بیگ شہید 7 جون 2019 کو شمالی وزیرستان میں شہید ہوئے تھے جبکہ شہید میجر عدیل شاہد نے افغان بارڈر پر فینسسنگ لگاتے ہوئے جام شہادت نوش کی۔
 

Advertisement