یوم دفاع: خیبرپختونخوا کے اراکین اسمبلی کا پاک فوج کو خراج تحسین

Published On 06 September,2021 12:05 pm

پشاور: (دنیا نیوز) 6 ستمبر 1965 کو ملک کے دفاع میں مسلح افواج کے بہادر جوانوں نے لازوال داستانیں رقم کیں۔ خیبرپختونخوا کے اراکین اسمبلی نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

6 ستمبر 1965 کو جب مکار بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدالانہ حملہ کر دیا، لیکن پاک افواج کے بہادر جوانوں اور اس ملک کے سپوت اس کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے اور ملک دشمن کے تمام مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔

6 ستمبر کو افواج پاکستان اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں۔ اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ 6 ستمبر کی طرح اب بھی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

6 ستمبر 1965 کے دن وطن کے بہادر سپوتوں نے ملک و قوم کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کیں اور ان کی قربانیوں کی وجہ سے آج ملک میں امن و امان قائم ہے۔ 6 ستمبر 1965 کو پاک افواج نے بھارت کے مذموم مقاصد کو ناکام بناتے ہوئے دندان شکست جواب دیا اور آج بھی وہی جذبہ پاک افواج کے جوانوں سمیت قوم میں بھی موجود ہے۔
 

Advertisement