لاہور کی تاریخ کے سب سے بڑے اپارٹمنٹس منصوبے کی تعمیر کا آغاز

Published On 08 September,2021 06:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی تاریخ کے سب سے بڑے اپارٹمنٹس منصوبے کی تعمیر کا آغاز ہو گیا ہے۔ یونین ڈویلپرز نے یونین لگژری اپارٹمنٹس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

 یہ سنگ بنیاد چیئرمین یونین ڈویلپرز میاں عامر محمود نے رکھا۔ یونین لگژری اپارٹمنٹس کو عوام میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ یونین لگژری اپارٹمنٹس میں عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی۔

ایل ڈی اے نے تاریخ کے سب سے بڑے اپارٹمنٹس کا نقشہ پاس کیا۔ پرکشش لگژری اپارٹمنٹس کا منصوبہ سٹوڈیو، سنگل، ڈبل اور تھری بیڈز اپارٹمنٹس پر مشتمل ہے۔