تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی والدہ انتقال کرگئیں

Published On 08 September,2021 08:53 pm

کراچی: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔ مرحومہ کھ عرصہ سے علیل تھیں۔ وزیراعظم عمران خان سمیت اہم شخصیات نے فیصل واوڈا کی والدہ کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

فیصل واوڈا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں بتایا کہ میری والدہ آج اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں ہیں، وہ کچھ دنوں سے کومہ میں تھیں۔

فیصل واوڈا نے بتایا کہ ان کی والدہ کی نمازِ جنازہ جمعرات مورخہ 9 ستمبر بعد نمازِ ظہر 1 بجے عائشہ مسجد خیابانِ ڈی ایچ اے فیز 7 میں ادا کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان فیصل واوڈا کو ٹیلی فون کرکے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی سینیٹر فیصل واوڈا کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔