سوات کی ’مشروم‘ جھیل کی خوبصورتی، دیکھنے والے دنگ رہ جائیں

Published On 11 September,2021 10:10 pm

سوات: (دنیا نیوز) برفیلے پہاڑوں کے دامن میں گھری سوات کی "مشروم"جھیل کی خوبصورتی ایسی کہ جو دیکھے دنگ رہ جائے، ساڑھے 10 گھنٹے کے صبرآزما سفر کے بعد سیاح جھیل کنارے پہنچ کر خوشی سے نہال ہوتے ہیں۔

سطح سمندر سے 13500 فٹ بلندی پر واقع سوات کی "مشروم "جھیل جو کالام کے بلند بالا پہاڑوں کے بیچوں بیچ واقع ہے۔ سیاحوں کو مشروم جھیل تک پہنچنے کیلئے 4 گھنٹے جیپ کے ذریعے جبکہ ساڑھے چھ گھنٹے پیدل سفر کرنا پڑتا ہے۔

طویل سفر میں سیاح جگہ جگہ سرسبز میدانوں، خوبصورت آبشاروں اور شور مچاتی ندیوں سے لطف اٹھاتے ہیں، سیاح جھیل کے کنارے پہنچتے ہی ساری تھکان بھول کر جھیل کی خوبصورتی میں کھو جاتے ہیں۔ جھیل تک پہنچ کر کچھ سیاح تصاویر کھینچتے ہیں تو کچھ سیاح رباب کی سریلی دھنیں بکھیر کر فضاء کو سحر انگیز بناتے ہیں۔

Advertisement