تورغر : (دنیا نیوز) ضلع تورغر میں آسمانی بجلی گرنے سے تین گھر زمین بوس ہو گئے، ملبے تلے دب کر گیارہ افراد جاں بحق، 2 زخمی، تین افراد کی تلاش جاری ہے۔
ضلع تورغر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے تین گھر منہدم ہو گئے جس کے نتیجے میں 16 افراد ملبے تلے دب گئے۔مقامی افراد نے 11 لاشیں اور 2 زخمی ملبے سے نکال لیے ۔دیگر 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ریسکیواورانتظامیہ کوفوری طور پر متاثرہ علاقےمیں پہنچنے کی ہدایت کی اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔ وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابرکےشریک ہیں۔