پشاور: کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کی تیاریاں جاری، امیدواران مہم چلانے میں مصروف

Published On 05 September,2021 09:48 am

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں، مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار بھی الیکشن میں کامیابی کے لیے سر توڑ کوششیں کررہے ہیں، جابجا پارٹی کے کیمپ آفسز بھی لگا دیئے گئے۔

پشاور میں کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے لیے جہاں گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی تو وہیں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے بھی انتخابات میں کامیابی کےلیے سر توڑ کوششیں جاری ہیں۔ پشاور کنٹونمنٹ بورڈ میں 12 ستمبر کو 5 وارڈز میں الیکشن ہونگے جس کےلیے مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز کو راغب کرنے کا سلسلہ جاری ہے، مختلف مقامات پر پارٹی کے کیمپ آفسز لگادیئے گئے ہیں ،امیدوار کہتے ہیں علاقے کی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کےلیے میدان میں اترے ہیں۔

پشاور میں 5 جنرل نشستوں پر الیکنشن ہوگا ،جس کےلیے مجموعی طور پر 27 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے جس میں 14 مردوں جبکہ 13 خواتین کے پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔

کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کےلیے سیاسی جماعتیں کامیابی کےلیے ہر ممکن کوشش کررہی ہیں تاہم کامیابی کا سہرا کس امیدوار کے سرسجے گا فیصلہ الیکشن کے دن ہوگا۔
 

Advertisement