پشاور: (دنیا نیوز) کورونا مثبت کیسز کے پھیلاؤ کے پیش نظر پشاور کے 5 علاقوں میں آج رات نو بجے سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ متاثرہ علاقوں میں آمد و رفت بند رہے گی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں فیصل کالونی، حیات آباد فیز 6، فقیرآباد، زریاب کالونی، اعجاز آباد کے علاقے شامل ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران متعلقہ علاقوں میں آمد و رفت بند رہے گی، مذکورہ علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں اشیاء خورونوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور، ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔