خیبرپختونخوا: غیر معیاری اور مضر صحت چپس بنانے والی فیکٹریاں اور بیکری یونٹس سیل

Published On 12 September,2021 11:28 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور، مردان اور نوشہرہ میں کارروائیوں کے دوران غیر معیاری اور مضر صحت چپس فیکٹریاں اور بیکری یونٹس سیل کر دیئے۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق پشاور کے علاقے پھندو روڈ پر 2 چپس فیکٹریاں اور ایک سویٹس یونٹ سیل کیا گیا، مردان میں ناقص صفائی پر 5 بیکری یونٹ سیل کئے گئے ،کارروائی کے دوران درجنوں بوسیدہ انڈے اور500 کلو مضر صحت سویٹس ضبط کی گئیں۔

نوشہرہ میں کارروائی کے دوران بیکری سے 300 کلو زائد المعیاد فلیور برآمد ہوئے، حکام کے مطابق کارروائیوں کے دوران بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے۔