طورخم بارڈر پر 17 ٹرکوں پر مشتمل اشیائے خورونوش افغان حکام کے حوالے

Published On 19 September,2021 01:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) طورخم بارڈر پر پاک افغان کوآپریشن فورم کی طرف سے افغانستان کو سترہ ٹرکوں پر مشتمل اشیائے خورونوش افغان حکام کے حوالے کر دی گئیں، بارڈر پر خصوصی تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا، افغان حکام نے امدادی پیکج پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

طورخم بارڈر پر پاکستان کی طرف سے افغانستان کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کر دی گئیں، طورخم بارڈر پر پاک افغان کوآپریشن کی طرف سے تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔ سامان میں 190 ٹن آٹا، گیارہ ٹن کوکنگ آئل، 31 ٹن چاول، 65 ٹن چینی، 3 ٹن دالیں افغان طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کردی گئیں۔ افغانستان میں بارشوں کی کمی کی وجہ سے زرعی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے خوراکی اشیاء ودیگر چیزوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ چیئرمین پاک افغان فورم
حبیب اللہ خان نے کہا کہ افغانستان کی ہر سطح پر امداد کرینگے۔

افغانستان کی جانب سے مولوی موباریز افغانی نے کہا کہ پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں، غریب افغان عوام کی مدد پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ 

Advertisement