بہاولپور:(دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کے خواب دکھانے والوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا،تبدیلی سرکار پرانا پاکستان ہی واپس کردے، مہنگائی کے طوفان نے عوام کا جینا دوبھر کردیا، آنے والا دور ن لیگ کا ہے جبکہ ہم قوم کو محرومیوں سے نکالیں گے۔
بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ لیگی کارکنوں نے اپنے قائدین کے لئے جیلیں کاٹیں، پوری قوم مسلم لیگ (ن) کی راہ تک رہی ہے،آنے والا دور(ن) لیگ کا ہے،گزشتہ 3ماہ میں پٹرول 21روپے مہنگا ہوا،موجودہ حکومت نے عوام کو سبز باغ دکھائے، جبکہ عمران خان صبح اٹھ کر کہتے ہیں ن لیگ کے خلاف کوئی کیس لاؤ۔
ان کا کہنا تھا کہ 3ماہ میں 7بار پٹرول کی قیمت بڑھائی گئی جبکہ حکومت نے گزشتہ 3ماہ میں ایک اینٹ نہیں لگائی،عمران خان صبح اٹھ کر کہتے ہیں ن لیگ کے خلاف کوئی کیس لاؤ،مسلم لیگ (ن) کے کارکن جھکنے اور بکنے والے نہیں۔
اپنے خطاب میں حمزہ شہباز نے کہا کہ ملک میں متعدد افراد کا روزگار چھن گیا،موجودہ حکومت نے عوام کو سبز باغ دکھائے،آپ نیا پاکستان تو نہیں بناسکے پرانا پاکستان ہی واپس کردیں، عوام کومشکل سےنکالی گے اورمحرومیاں دورکریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ گھرکی بات کی جاتی ہےاورغریب کا گھرگرایاجاتاہے، (ن) لیگ نے ملک کو اندھیروں سے نکالا، آج ملک میں کسان اورمزدورطبقہ پریشان ہے جبکہ پی ایچ ڈی کرنیوالےکئی افرادبےروزگارہیں جبکہ 2023 کےالیکشن میں مسلم لیگ(ن)کی جیت کابگل بجےگا۔