مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم کرانے کی نئی درخواست پر اعتراض

Published On 05 October,2021 03:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم کرنے کیلئے لیگی رہنما مریم نواز کی نئی درخواست پر اعتراضات عائد کر دیئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے مریم نواز کی درخواست پر 2 اعتراضات لگائے۔ رجسٹرار آفس کے مطابق مریم نواز نے درخواست میں وہی استدعا کی جو مرکزی اپیل میں کی، مریم نواز اپیل میں فریش گراؤنڈز کورٹ کی اجازت سے ہی لاسکتی ہیں۔

خیال رہے مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم کرانے کیلئے نئی درخواست دائر کی۔ لیگی رہنما کے نئے وکیل عرفان قادر نے عدالت میں درخواست جمع کرائی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی 2017 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی، ملکی تاریخ میں پولیٹیکل انجینئرنگ اور قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کی کلاسک مثال ہے۔
 

Advertisement