بلوچستان :سیاسی بحران برقرار، تینوں ناراض وزرا کے استعفے منظور

Published On 08 October,2021 04:44 pm

کوئٹہ:(دنیا نیوز)بلوچستان میں سیاسی بحران برقرار ہے اورگورنر نے تینوں ناراض وزرا کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا، گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے ناراض صوبائی وزرا، مشیروں اور پارلیمانی سیکرٹروں کے استعفے منظور کرلئے ہیں،مستعفی ہونے والوں میں ظہور بلیدی، عبدالرحمان کھیتران اور اسد بلوچ شامل ہیں۔

مشیروں میں اکبر آسکانی، محمد خان لہڑی کے استعفے منظور کردئیے گئے جکبہ گورنر بلوچستان نے 4 پارلیمانی سیکرٹیریز، لیلیٰ ترین ، بشریٰ رند، ماہ جیں اور لالہ رشید بلوچ کے بھی استعفے منظورکئے ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی اپنی حکومت بچانے کے لیے متحرک ہیں، وزیر اعلیٰ نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق جام کمال نے حکومت بچانے کے لیے مولانا عبدالغفور حیدری سے مدد مانگ لی جس پر مولانا عبدالغفور حیدری نے صوبائی حکومت میں شامل ہونے کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے جواب دیا کہ اب پانی سر سے گزر چکا ہے۔

 

Advertisement