بلوچستان: سیاسی بحران شدت اختیار کرنے لگا، 3 وزراء اور 2 مشیروں کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

Published On 06 October,2021 05:29 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں سیاسی بحران شدت اختیار کرنے لگا، کابینہ سے تین وزراء اور دو مشیروں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سیاسی بحران شدت اختیار کرنے لگا ہے، وزیراعلیٰ جام کمال سے ناراض ارکان نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے، بلوچستان کابینہ سے 3 وزراء، دو مشیروں کا مستعفی ہونے فیصلہ کر لیا ہے۔

وزراء اور مشیروں نے اپنے استعفی ظہور بلیدی کو لکھ کر دے دئیے، وزراء اور مشیروں کے علاؤہ 4 پارلیمانی سیکرٹریزاستعفی جمع کرانے والوں میں شامل ہیں۔

وزیر خزانہ ظہور بلیدی، سردار عبد الرحمان کھیتران اور اسد بلوچ استعفی جمع کرانے والوں شامل ہیں، مشیروں میں اکبر آسکانی، محمد خان لہڑی، 4پارلیمانی سیکرٹریز بشری رند، رشید بلوچ، سکندر عمرانی، ماہ جبین شامل ہیں جبکہ کابینہ سے سردار صالح بھوتانی پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں۔

بلوچستان کی سیاسی صورتحال میں شدت برقرار ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں 19 میں سے 8 وزراء اور مشیر شریک ہوئے۔
 

Advertisement