کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا، چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی ایک مرتبہ پھر متحرک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی تین روزے دورے پر کل کوئٹہ پہنچیں گے، صادق سنجرانی وزیراعلی بلوچستان جام کمال سے ملاقات کرینگے، چیئر مین حکمران جماعت کے ناراض اسپیکر، صوبائی وزار اور ایم پی ایز سے ملاقات کرینگے۔
ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی ناراض اراکین کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کرینگے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر استعفے کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی۔
ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ میں نے بطوروزیراعلیٰ بلوچستان استعفی نہیں دیا۔
I have not resigned from Chief Minister ship.
— Jam Kamal Khan (@jam_kamal) October 2, 2021
اس سے قبل ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا بھی کہنا تھا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے استعفی کے متعلق خبر میں صداقت نہیں۔ بے بنیاد و گمراہ کن پروپیگنڈہ سے اجتناب کریں۔
وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے استعفی کے متعلق خبر میں صداقت نہیں۔
— Liaquat Shahwani (@LiaquatShahwani) October 2, 2021
ازرائے کرم بے بنیاد و گمراہ کن پروپیگنڈہ سے اجتناب کریں۔
شکریہ
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کی صدارت سے استعفی دے دیا تھا۔ پارٹی رہنماؤں کو نئے صدر کی تلاش ہے۔