وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ناراض اراکین کے تحفظات دور کرنے میں ناکام

Published On 28 September,2021 06:35 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ناراض اراکین کے تحفظات دور کرنے میں ناکام ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض رہنماؤں کے تحفظات برقرار ہیں، ناراض اراکین نے ایک مرتبہ پھر جام کمال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا اور ’مائنس جام کمال‘ کے بغیر مذاکرات سے بھی انکار کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے ناراض رہنماؤں کا اجلاس 3 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا، اجلاس کی صدارت سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کرینگے۔ اجلاس میں سپیکر بلوچستان اسمبلی کے علاوہ ناراض صوبائی وزار و اراکین اسمبلی شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ناراض اراکین وزارتوں سے مستعفی ہونے پر بھی غور کرینگے۔
 

Advertisement