بلوچستان: سرکاری افسران کو’پاکستان زندہ باد‘ کی رنگ ٹون لگانے کی ہدایت

Published On 30 September,2021 09:47 pm

کوئٹہ: (’نیا نیوز) بلوچستان میں سرکاری افسران کو موبائل فون پر ’پاکستان زندہ باد‘ کی رنگ ٹون لگانے کی ہدایت کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطاقب چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں کام کرنے والے تمام سرکاری افسران موبائل فون پر’پاکستان زندہ باد‘ کی رنگ ٹون لگائیں گے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے متن میں کہا گیا ہے کہ تمام محکموں کے افسران اور دیگرملازمین کو سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ مختلف موبائل فون آپریٹرز کے نمبرز پر ’پاکستان زندہ باد‘ رنگ ٹونز کیسے سیٹ کرنی ہے کا طریقہ کار بھی بتایا گیاہے۔
 

Advertisement