بلوچستان میں عدم اعتماد تحریک میں دھکا دینے کا موقع ملا تو دیں گے: اختر مینگل

Published On 04 October,2021 05:42 pm

لسبیلہ: (دنیا نیوز) بی این پی مینگل کے سربراہ سرادر اختر مینگل کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں اگر عدم اعتماد تحریک میں دھکا دینے کا موقع ملا تو دھکا دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حب میں سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے چچا میر عظیم بزنجو کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ گھر کے چراغ سے گھر کو آگ لگتی ہے صوبے کو اختیار دیا ہوا ہے۔ اگر عدم اعتماد تحریک میں دھکا دینے کا موقع ملا تو دھکا دیں گے۔ میرا فیصلہ ذاتی فیصلہ نہیں۔ پارٹی کا فیصلہ ہوتا ہے۔

پنڈورا بكس کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پنڈورا بکس آج کا نہیں اس سے پہلے کھولنا چاہیے تھا، دیکھنا یہ ہے کہ پنڈورا بکس کے نتائج کیا نکلیں گے اس طرح کے پنڈورا بکس کو جب تک کھولا نہیں جائے گا۔ ذمے داروں کو کیفرکردار تک نہیں پہنچایا جائے گا تو پنڈورا بکس نہیں بڑے بڑے ڈرم کھولیں گے۔

سردار اختر جان مینگل کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اپنے موقف پر قائم ہے۔ کچھ جماعتیں ناراض ہوگئیں ہیں، پی ڈی ایم کے آنے والے اجلاس میں واضح فیصلہ کیا جائے گا۔

باپ پارٹی کے مستقبل کے حوالے سے سوال کے جواب میں سردار اختر جان مینگل نے مزاحیہ انداز میں کہا کے باپ پارٹی کا مستقبل روشن ہے حکومت کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں پر بکتر بند گاڑیاں چلائی گئیں۔

Advertisement