خطے میں پائیدار ترقی کے لیے افغانستان میں مستقل امن ناگزیرہے: جنرل ندیم رضا

Published On 12 October,2021 10:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضانے کہا ہے کہ ہماری تمام تر کوششوں کامقصد پاکستان کی قومی سلامتی کا تحفظ اور دفاع کو مضبوط بنانا ہے، خطے میں پائیدار ترقی کے لیے افغانستان میں مستقل امن ناگزیرہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے چئیرمین مشاہد حسین سید کی سربراہی میں جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قائم کمیٹی برائے دفاع نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی، کمیٹی کو ہیڈ کوارٹرز کے امور، مسلح ا فواج کے ورک پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی کو ملک اور خطے میں امن واستحکام کے لیے مسلح افواج کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اپنے خطاب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضانے کہاکہ جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز قومی سوچ کے مطابق کردار ادا کر رہا ہے، ہماری تمام تر کوششوں کا مقصد پاکستان کی قومی سلامتی کا تحفظ اور دفاع کو مضبوط بنانا ہے، خطہ میں پائیدار ترقی کے لیے افغانستان میں مستقل امن ناگزیرہے۔
 

Advertisement