اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کا جمعہ کے روز لاہور آنے کا امکان ہے، عمران خان سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کا جمعہ کے روز دورہ لاہور کا امکان، وزیر اعلی صوبے کے انتظامی امور پر بریف کریں گے۔ وزیر اعظم سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور بھی ملاقات کریں گے۔ گورنر پنجاب دورہ یورپ اور جی ایس پی پلس کے معاملے پر وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔ وزیر اعظم کو بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کے بعد آئندہ اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔
وزیر اعظم لاہور کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے پارٹی رہنماوں سے مشاورت بھی کریں گے۔ وزیراعظم صحت کارڈ کے حوالے سے بھی اجلاس کریں گے اور اہم وزرا سے ملاقات بھی کریں گے۔