سپریم کورٹ کا لوکل گورنمنٹ کی بحالی میں تاخیر پر تحقیقات کرانے کا فیصلہ

Published On 20 October,2021 10:33 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی میں تاخیر پر تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

 چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے معاملہ کی سماعت کی۔ عدالت نے پنجاب حکومت کے لاہور ہائی کورٹ کے حکم ناموں پر جمع تحریری جوابات اور چیف سیکرٹری پنجاب، سابق چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے بجالی سے متعلق پنجاب حکومت کے نوٹی فکیشن کی ڈرافٹنگ کو غلط قرار دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ صوبائی حکومت سمجھتی ہے بلدیاتی ادارے انہوں نے بحال کیے، تحقیقات کر کے معاملے کی طے تک جائیں گے۔ جسٹس مظہر عالم میاں خیل کا کہنا تھا کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نورالامین مینگل نے ذمہ داری وزیراعلی پنجاب پر ڈال دی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جو بھی ذمہ دار ہوا اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

 

Advertisement