اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری، سپریم کورٹ نے نیب سے کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ عدالت عظمی نے استفسار کیا کہ نیب نے ریفرنس دائر کیے بغیر گرفتاری کیسے کی؟۔
سپریم کورٹ میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے نیب سے ان کی گرفتاری سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا۔ خورشید شاہ کے وکیل مخدوم خان نے دلائل دئیے کہ یہ معاملہ 571 ایکٹر زمین کی خریداری کا ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کیا یہ کیس نیب کے دائرہ اختیار میں آ تا ہے ؟ ریفرنس دائر کیے بغیر گرفتاری کیسے کی گئی ؟ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد نیب کے دائرہ اختیار پر ابہام ہے۔ عدالت نے نیب سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی۔