لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ ریلوے نے مظاہرین کے احتجاج کے باعث پشاور، راولپنڈی سے لاہور آنے جانے والی ٹرینوں کو متبادل روٹ سے چلانے کا فیصلہ کرلیا۔
پشاور اور راولپنڈی سے آنے اورجانے والی ٹرینوں کو براستہ جنڈ، بسال، کندیاں، سرگودھا، سانگلہ ہل، شیخوپورہ، لاہور روانہ کیا جارہا ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق موجودہ حالات کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے پشاور، راولپنڈی سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینوں کو متبادل روٹ سے چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پشاور اور راولپنڈی سے آنے اورجانے والی ٹرینوں کو براستہ جنڈ، بسال، کندیاں، سرگودھا، سانگلہ ہل، شیخوپورہ، لاہور روانہ کیا جارہا ہے۔ ترجمان ریلوے نے کہا کہ لاہور اور راولپنڈی کے درمیان شام 4 بج کر 30 منٹ پر چلنے والی سبک خرام اور شام 6 بجے چلنے والی اسلام آباد ایکسپریس اور رات 12بج کر30 منٹ پر چلنے والی راول ایکسپریس کو بھی دونوں اطراف سے آج کے لیے معطل کیا گیا ہے۔
گرین لائن کو راولپنڈی سے لاہور کے لیے آج کے روز معطل کیا گیا ہے۔