اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے سب سے بڑے پمز اسپتال میں گزشتہ چھ ماہ سے ایم آر آئی مشین خراب ہے، مریض 12 سے 14 ہزار روپے میں پرائیویٹ لیبارٹریز سے ایم آر آئی ٹیسٹ کرانے پر مجبور ہیں۔
اسلام آباد کے سب سے بڑے پمز ہسپتال میں روزانہ ہزاروں مریض لیکن سہولیات کا فقدان ہے۔ چھ ماہ سے چاروں ایم آر آئی مشینیں خراب ہیں۔ ہسپتال عملے کی ملی بھگت سے پرائیویٹ لیبارٹریز کی چاندی ہوگئی۔ مریض لٹنے لگے۔
یوں اب ہسپتال عملہ مریضوں کو مہنگے ترین ٹیسٹ کے لیے نجی لبیارٹیرز میں بھیج رہا ہے جہاں 12 سے 14 ہزار وپے لیے جاتے ہیں۔ یہی ایم آر آئی ٹیسٹ ہسپتال میں صرف 4 ہزار روپے میں ہوتا ہے، غریب عوام لٹ رہے ہیں لیکن مافیا کو پوچھنے والا کوئی نہیں۔
آخر اتنے عرصے سے ایم آر آئی مشین کیوں خراب ہے ؟ ترجمان پمز ہسپتال سے پوچھا تو جواب ملا، جلد ٹھیک ہوجائے گی۔