اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے نیب قانون میں مزید ترامیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ آرڈیننس کے ذریعے نیب سے دھوکہ دہی اور فراڈ کے کیسز دوبارہ نیب کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے عوام الناس سے دھوکہ اور فراڈ کیسز واپس نیب کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ مضاربہ کیسز بھی واپس نیب کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب قانون میں مزید ترامیم کا آرڈیننس جلد جاری ہوگا۔