ائیر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت: غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

Published On 02 November,2021 11:51 am

لاہور: (دنیا نیوز) ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت و لاپرواہی کے باعث غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ ڈی جی سی اے اے کے حکم پر خاتون ایئر ٹریفک کنٹرولر کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز بحرین سے اسلام آباد آ رہی تھی۔ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے طیارے کوغلط گائیڈ کرتے ہوئے طیارہ 8 ہزار فٹ بلندی کے بجائے 5 ہزار فٹ بلندی پر پہنچ گیا۔ طیارہ جیسے ہی 5 ہزار فٹ بلندی پر پہنچا گراونڈ پر اکسیمیٹی وارننگ سسٹم (GPWS)جاری ہوگئی۔ کپتان حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ کو واپس اوپر لے گیا۔ جی پی وارننگ سسٹم نے پہاڑی علاقے کی نشاندہی کی تھی۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے پائلٹ نے طیارے کو نیچے لانے کیلئے اجازت مانگی تھی۔ کنٹرولر نے اس کو نیچے آنے سے منع کر دیا تھا۔ کپتان نے دوبارہ رابطہ کر کے کہا کہ موسم بہت خراب ہے مجھے ڈیسنٹ کی اجازت دی جائے۔ کنٹرولر نے کپتان کے اصرار پر طیارے کو نیچے آنے کو کہا۔ ایئر انویسٹیگیشن بورڈ واقعہ کی تحقیقات کر رہا ہے۔ کنٹرولر کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
 

Advertisement