لاہور: (دنیا نیوز) شیری رحمان نے کہا ہے کہ پارلیمان کے اندر اور باہر پیپلز پارٹی ہی عوام کی حقیقی آواز ہے، نااہل سرکار کے خلاف اب باہر آنے کا وقت ہے، عوام ساتھ دیں۔
نائب صدر پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک بھر میں مہنگائی، بھوک، بدحالی اور نااہل حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہے، اس نااہل سرکار کے خلاف اب باہر آنے کا وقت ہے، بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں، اس نااہل اور ناکام حکومت کے خلاف باہر نکلیں۔