پی آئی اے نے پاکستان سے فجیرہ (متحدہ عرب امارات) کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا

Published On 25 October,2021 12:37 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی آئی اے نے پاکستان سے فجیرہ (متحدہ عرب امارات) کے لئے پروازوں کا آغاز کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق افتتاحی پرواز پی کے 243 لاہور سے فجیرہ متحدہ عرب امارات کے لئے رورانہ ہوئی، لاہور ایئر پورٹ پر ڈسٹرکٹ مینیجر ڈاکٹر عبدالمقدم اور اسٹیشن مینیجرعلی عباس شاہ نے پہلی پرواز کے مسافروں کو الوداع کیا۔

قومی ایئر لائن فجیرہ کے لئے اپنے بوئنگ 777 طیارے استعمال کر رہی ہے۔ پہلی پرواز سے 296 مسافر فجیرہ پہنچے، پی آئی اے کی جانب سے لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے ہفتہ وار تین پروازیں روانہ ہونگی۔ پی آئی اے پہلی ایئر لائن ہے جس نے فجیرہ کے لئے فضائی سروس کا آغاز کیا ہے۔
 

Advertisement