کراچی: (دنیا نیوز) پی آئی اے نے یکم اکتوبر سے اندرون ملک فضائی سفر کے لئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق یکم اکتوبر سے پی آئی اے کی تمام اندرون ملک و بیرون ملک پروازوں پر صرف کورونا ویکسی نیٹڈ مسافر سفر کر سکیں گے۔ ایئر پورٹ پر بورڈنگ کارڈ کے حصول کے وقت سرٹیفکیٹ چیک کیا جائے گا۔ پی آئی اے انتظامیہ نے متعلقہ شعبہ کو ہدایات جاری کر دیں ہیں۔