پی آئی اے انتظامیہ کا 6 ایئر بس 320 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

Published On 24 September,2021 12:43 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پی آئی اے فلیٹ سے 6 ایئر بس 320 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جس کیلئے پیشکشیں طلب کر لی گئی ہیں۔

قومی ایئرلائینز کی فلیٹ سے انجنز کے بغیر ان طیاروں کی قیمت کے تعین کے لئے معروف کمپنیوں سے پیشکشیں طلب کی گئی ہیں۔ دلچسپی کی حامل کمپنیوں کو 26 اکتوبر دوپہر 3 بجے تک درخواستیں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی آئی اے کے مطابق بولی اسی روز سہ پہر 4 بجے بولی دہندگان کی موجودگی میں کھولی جائے گی۔
 

Advertisement