اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا حالیہ سال میں ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا دوسرا طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ ایئربیس 320 طیارہ 6 سال کی لیز پر حاصل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق طیارہ فرانس کے شہر پرپیگنن براستہ مصر اسلام آباد پہنچا، اے 320 طیارہ آئندہ چند روز میں پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں باضابطہ طور پر شامل کر ہو جائے گا۔ قومی ایئرلائن نے 3 ہفتے قبل بھی ڈرائی لیز پر طیارہ حاصل کیا تھا جو کہ آپریشن کا حصہ بن چکا ہے۔
موجودہ انتظامیہ کے دور میں یہ تیسرا طیارہ ہوگا جو کہ پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بنا۔ اس طیارے کی شمولیت سے پی آئی اے بیڑے میں ائیر بس 320 طیاروں کی مجموعی تعداد 11 ہوگئی۔
Great team work & dedication of my # PIA team, Alhamdolillah today PIA inducted second narrow body aircraft in its fleet, actually third new narrow body by current management. On a path to revamp # PIA In Sha Allah & afford better services to our guests. pic.twitter.com/VahnSbi5m8
— Air Marshal Arshad Malik (@amarshadmalik) October 22, 2021
بزنس پلان کے مطابق مزید طیارے پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بنیں گے۔ طیاروں کے حصول میں تعاون کیلئے سی ای او پی آئی اے نے خصوصی طور پر وزیر ہوابازی اور وزارت خزانہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Thx a lot we are indebted, https://t.co/MRDeG0QmyS
— Air Marshal Arshad Malik (@amarshadmalik) October 22, 2021