12 ربیع الاول: پی آئی اے کا اندرون ملک پروازوں پر کرایوں میں کمی کا اعلان

Published On 14 October,2021 02:45 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) قومی فضائی کمپنی نے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے خوش خبری سنا دی۔

12 ربیع الاول کے موقع پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے اندرون ملک پروازوں پر کرایوں میں 12 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق آج (جمعرات) سے 12 ربیع الاول تک 6 روز کے لیے مسافروں کو یہ سہولت میسر ہوگی۔

خیال رہے ملک بھر میں 12 ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے اس سال پورے ملک میں 12 ربیع الاول کو شایانِ شان طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں سرکاری طور پر خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔