ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علا قوں میں سرد رہے گا

Published On 26 October,2021 10:11 am

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علا قوں میں سرد رہے گا۔ رات کے وقت پنجاب کےکچھ علاقوں اور بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان ہے۔

پنجاب میں آج میانوالی، خوشاب اور سرگودھا میں مطلع ابر آلود رہنے اور بوند اباندی کی پیشگوئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں شام کے وقت چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ کشمیراور گلگت میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کی توقع ہے۔

 

Advertisement