پشاور: (دنیا نیوز) صدر پاکستان عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قابلیت اور ذہانت کی کمی نہیں، محض چند سال میں قابل اذہان نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔
پشاور میں یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی تقریب سے خطاب میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قابلیت اور ذہانت کی کمی نہیں، سائبر ڈینفس پاکستانی شدید ضرورت ہے، محض چند سال میں قابل اذہان نے پاکستان کو ایٹمی وقت بنایا، سپر کمییوٹر کا دور گزر چکا ہے، اب آئی ٹی کا شعبہ اس سے بھی آگے نکل چکا ہے، دنیا میں آئی ٹی کے شعبے میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے، مستقبل میں انسانی زندگی کا انحصار آئی ٹی پر مزید بڑھے گا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ چند دہائیوں میں آئی ٹی کے شعبے میں ترقی نے دنیا کو حیران کر دیا، کورونا سے پہلے ہمیں آن لائن تعلیم کا سستا اور آسان زریعہ استعمال کرلینا چاہیئے تھا۔