لاہور: (دنیا نیوز) حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپوزیشن سے نہیں، قوم سے انتقام لیا، ڈسکہ ضمنی انتخاب پر الیکشن کمیشن کی رپورٹ سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردی آچکی، شدید ترین گیس بحران دستک دے رہا ہے، گیس بحران سے ڈوبتی معیشت کو پھر دھچکا لگنے والا ہے، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، آج غریب کے گھر فاقے ہیں، ہفتہ وار مہنگائی کا انڈیکس 15.21 فیصد ہے، کہتے ہیں عالمی مارکیٹ کی وجہ سے پٹرول مہنگا کرنا پڑا، قوم کو مہنگائی کی بھٹی میں جھونک دیا گیا۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کی تفصیل قوم کے سامنے کیوں نہیں رکھتے ؟ پہلے اپنے خلاف جہاد کریں پھر ریاست مدینہ کا نام لیں۔