محکمہ موسمیات کی آج ملک بھرمیں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

Published On 14 November,2021 08:44 am

لاہور: (دنیا نیوز) موسم کا حال بتانے والوں نے آج ملک بھرمیں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک بھر میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے شمالی اضلا ع میں بھی موسم سرد رہنے کی پیش گوئی ہے۔
 

Advertisement