شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختو نخوا میں آج بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

Published On 05 November,2021 09:05 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختو نخوا میں بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں پشاور، چترال، دیر، سوات میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک رہے گا۔
 

Advertisement