محکمہ موسمیات کی اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی

Published On 02 November,2021 08:59 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں بوندا باندی اور ہواؤں سے موسم میں مزید خنکی آگئی۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔ کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

لاہور میں صبح کے وقت تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی ہوئی، موسم کا حال بتانے والوں نے گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ خیبرپختونخوا میں سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم کوئٹہ سمیت شمالی اضلاع میں موسم سرد رہے گا۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 07 ڈگری سینٹی گریڈ ریکاڈ کیا گیا جبکہ تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اوڑمارہ اور گوادر میں کم سے کم 17 ڈگری سینٹی گریڈ، جیونی میں 19 جبکہ پسنی میں 18 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔ خضدار میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات میں 05 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ لسبیلہ میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement