پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان

Published On 24 October,2021 10:02 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آج بھی پنجاب،خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج بھی اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی توقع ہے، پشاور، سوات، ایبٹ آباد میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، زیارت اور لورالائی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔
 

Advertisement