محکمہ موسمیات نے آج سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی

Published On 22 October,2021 08:46 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آج سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی۔ اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب میں بادل برسنے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج رات لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور جنوبی پنجاب کے دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ پشاور، چترال، سوات میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔ کوئٹہ، ژوب، زیارت میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

 

Advertisement