اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر پر الزامات لگانے کے معاملے پر اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن کے دو رکنی بنچ نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنرپر الزامات کے معاملہ پر سماعت کی۔ اعظم سواتی کی عدم حاضری اور جونیئر وکیل کے پیش ہونے پر کمیشن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وکالت نامہ جمع کرانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، آپ نے نوٹس پڑھا نہ تیاری کر کے آئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔