محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

Published On 09 November,2021 09:15 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہے گا۔

موسم کا حال بتانے والوں نے ملک بھر میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹے میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسم سرد رہے گا۔ گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بھی موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔
 

Advertisement