کراچی: (دنیا نیوز) ملیر کورٹ نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کر دی۔
ریمانڈ مکمل ہونے پر ایم پی اے جام اویس سمیت 6 ملزمان کو ملیر کورٹ میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ملزمان کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ موبائل اور کپڑے ریکور کر لئے ہیں، دونوں جلے ہوئے ہیں جبکہ مدعی مقدمہ کی جانب سے انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے کیس کی سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی۔