نوشہرہ: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتا۔ ان کے گھبرانے کا وقت شروع ہوگیا ہے۔ عمران خان ووٹ پرڈاکہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پیپلز پارٹی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کے بیٹے احد خٹک نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی جس پر پی پی چیئر مین نے انہیں مبارکباد دی۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوشہرہ کے عوام کا شانداراستقبال پرشکرگزارہوں۔ پیپلزپارٹی ملک کے غریب عوام کی آوازہے، مزدور،کسانوں،طالب علموں کو حقوق ہم نے دیئے تھے۔ ہماری جماعت شہید، بہادر جیالوں کی جماعت ہے۔ بینظیرانکم اسپورٹ پروگرام غریب لوگوں کے لیے شروع کیا تھا، آپ کوپیپلزپارٹی غریب دوست جماعت کا ساتھ دینا ہوگا، آج کپتان روٹی ، کپڑا اور مکان چھین رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنی قسمت کوتبدیل کرنا ہے، بے نظیرشہید کے بارے میں مشہورتھا اقتدارمیں آئے گی روزگارلائے گی، ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ روزگار بینظیرنے دلائے۔ پیپلزپارٹی روزگاردیتی ہے چھینتی نہیں، ہمارے دورحکومت میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن میں اضافہ کیا گیا تھا، آئی ایم ایف ڈیل نے عوام کوپریشان کردیا ہے، سلیکٹڈ عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتا، گھردینے کے بجائے غریبوں کے سروں سے چھت چھین لی گئی، یہ ہے عمران کا نیا پاکستان؟ خیبرپختونخوا کی عوام کوپیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کی دعوت دیتا ہوں۔جیالوں کی حکومت ہوگی توعوامی مسائل حل ہونگے۔
پی پی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ان کے گھبرانے کا وقت شروع ہو گیا، عمران خان آپ کے ووٹ پرڈاکہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے، کارکنوں کی جدوجہد سے ان کی ہرسازش کوناکام بنائیں گے، پیغام دیتا ہوں ہمارے جیالے کٹھ پتلی،سلیکٹڈ کوپکڑکرحساب لیں گے، وزیراعظم عمران خان تمہارے گھبرانے کا وقت شروع ہوچکا ہے، یوم تاسیس پشاورمیں ہوگا، ملک بھرکے جیالے شرکت کریں گے، پشاورمیں آکرتبدیلی سرکارکوللکاریں گے۔