اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو ربڑ سٹیمپ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فسطائی حکومت بغیر پڑھے، بحث مباحثہ کے بلز منظور کرانا چاہتی ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات ،ووٹ چوری کی مشین سمیت سب مسودات پر حکومت کا ایک موقف تھا کہ بحث نہ ہو، عوام کے سامنے باتیں نہ آئیں ، لوگوں کو پتہ نہ لگے کہ جرمنی، فرانس، نیدرلینڈز، برطانیہ نے کیوں ووٹنگ مشین مسترد کی ، حکومت نے اپنے لوگوں کو این آر او دینے کیلئے دھاندلی سے نیب ترمیمی بل منظور کرایا۔