ڈینگی سے پنجاب میں مزید 6 افراد جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 118 ہو گئی

Published On 21 November,2021 12:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ڈینگی سے پنجاب میں مزید 6 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 118 ہو گئی ہے۔ چوبیس گھنٹے میں 279 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

قاتل ڈینگی کے وار جاری،گذشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 217 مریض رپورٹ ہوئے ہیں،راولپنڈی سے ڈینگی کے 14، گوجرانوالہ سے 12 جبکہ شیخوپورہ سے 7 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔گذشتہ روز فیصل آباد اور قصور سے8 ، نارووال سے 3 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان، وہاڑی اور سیالکوٹ سے 4 جبکہ اٹک اور بہاولنگر سے 1 ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 23,576 ہو چکی ہے۔

رواں سال لاہور سے اب تک ڈینگی کے 17,027 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 118 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔گذشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث ہلاک ہونے والے 5 افراد کا تعلق لاہور جبکہ شیخوپورہ سے 1ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔
 

Advertisement