پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 6 مبینہ دہشتگرد گرفتار

Published On 29 November,2021 10:58 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی نے آپریشن کر کے 6 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق 6 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں صغیر حسین، عبدالجبار، سفیان، کریم بخش، ذیشان علی، سید جعفر شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے دستی بم، ڈیٹونیٹرز، جدید اسلحہ، اور بھاری مقدار میں بارودی مواد برآ٘مد کیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کو صوبے کے مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کا تعلق مختلف کالعدم جماعتوں سے ہے۔
 

Advertisement