جہلم: مسافر بس پل سے نیچے جا گری، ایک ٹیچر اور دو بچے جاں بحق

Published On 05 December,2021 10:50 am

جہلم: (دنیا نیوز) جہلم میں دینہ بائی پاس کے قریب مسافر بس پل سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں ایک ٹیچر اور دو بچے جاں بحق ہو گئے۔

کوچ لاہور سے مری سکول ٹرپ لے کر جا رہی تھی کہ دینہ بائی پاس کے قریب اوور ٹیک کرتے ہوئے کوچ پل سے نیچے ریلوے لائن پر جا گری جس کے نتیجے میں ایک ٹیچر اور 2 بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ چار کی حالت تشویشناک ہے۔

حادثے میں بائیس افراد زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم اور رورل ہیلتھ سینٹر دینہ منتقل کیا گیا ہے۔
 

Advertisement