بہاولنگر میں ٹرک اور رکشہ میں تصادم، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی

Published On 03 December,2021 02:05 pm

بہاولنگر:(دنیا نیوز) بہاول نگر میں منڈی مدرسہ کے قریب ٹرک اور رکشہ کے تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

رکشہ میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد سوار تھے، پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا تاہم ڈرائیورموقع پا کر فرار ہو گیا۔
 

Advertisement