لاہور: (دنیا نیوز) سینیٹر اسحاق ڈار کی نااہلی کے لئے ریفرنس الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی بھجوا دیا گیا۔
اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے 6 نومبر کو ریفرنس چیئرمین سینیٹ کو بھجوایا تھا جس میں یہ کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ میں عطاءالحق قاسمی کے کیس میں ابھی تک اسحاق ڈار نے رقم جمع نہیں کروائی اسی بنیاد پر نااہل قرار دیا جائے۔
اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ایک ماہ گزرنے کے باوجود چیئرمین سینیٹ نے اس پر کارروائی نہیں کی۔ آئین کے آرٹیکل 63 کی رو سے اسحاق ڈار ڈیفالٹر ہیں، 30 دن گزرنے کے بعد الیکشن کمیشن نااہلی کی کارروائی شروع کرے۔